ایبٹ اباد، انتظامی و ضلعی حکام کے رویئے کیخلاف تاجر برادری کا دھرنا، روڈ بند

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں انتظامی و ضلعی حکام کے رویئے کیخلاف تاجر برادری کا دھرنا جاری، روڈ بھی اس دوران بند کر دی گئی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تاجر راہنماؤں کا اس موقع پر کہنا ہے کہ تین تاجروں آل ٹریڈ فیڈریشن کے سابق صدر سردار شاہنواز، جنرل سیکرٹری سجاد خان اور صدام خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تاجروں نے اس اقدام کیخلاف تھانہ کینٹ چوک میں دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی رہائی تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
تاجر برادری کے دھرنا کے باعث سڑک بند ہو گئی ہے جبکہ ایبٹ آباد کے تاجروں نے اج شہر بھر میں شیٹر ڈاوٴن ہڑتال کی کال دے دی۔
تاجر برادری کا دھرنا اور روڈ بندش کے حوالے سے کہنا ہے کہ کسی صورت انتظامی افسروں کی بدمعاشی نہی چلنے دینگے۔ فوری طور پر تاجر رہنماوں کو رہا کیا جائَے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری