سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ جاپان ملتوی

ویب ڈیسک: شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ جاپان ملتوی کر دیا۔
اس حوالے سے جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری یوشیماسا حیاشی نے تصدیق کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 20 تا 23 مئی جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو اور وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات طے تھی۔
سعودی سرکاری ذرائع کے مطابق 88 سالہ شاہ سلمان پھیپھڑوں کی بیماری کا علاج کرا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد