خیبرپختونخوا کی نیب ترامیم کیس کی سماعت کی لائیو سٹریمنگ کی درخواست

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ لائیو سٹریمنگ کی درخواست ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید کوثرعلی شاہ کی وساطت سے دائر کی گئی۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بینچ ون سے لائیو سٹریم کی جاتی ہیں۔
نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران اس بات کو نظر انداز کیا گیا جو صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک ظاہر کرتا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی