غزہ کیمپ کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے ڈی چوک میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے غزہ کیمپ لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے میٹرو بس سروس آج دوسرے روز بھی بند رہی۔
حکام کے مطابق بس سروس صدر راولپنڈی سے فیض احمد فیض سٹیشن تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ سیکرٹریٹ تک بس نہیں چلے گی۔
یاد رہے کہ انتظامیہ کی درخواست پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان