گندم سکینڈل، وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران معطل

ویب ڈیسک: گندم سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد کی جانیوالی کوششیں رنگ لے آئیں، وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران معطل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق نگران دور حکومت کے گندم سکینڈل میں سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا۔ انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم نے منظوری دے دی۔
گندم سکینڈل پر قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم سکینڈل میں نام آنے پر سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی جبکہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا