بشکیک ائیرپورٹ پر بورڈنگ جاری، پاکستانی طلبہ جلد وطن پہنچ جائیں گے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلباء وطالبات کو باحفاظت واپس لانے کے لیے بشکیک ائیرپورٹ پر بورڈنگ کا عمل جاری ہے۔ جلد ہی خصوصی طیارہ پشاور ائیرپورٹ کے لئے اڑان بھریگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور خود تمام انتظامات دیکھ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کرغستان میں فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا گیا ہے جو پھنسے افراد کیساتھ رابطے میں یے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرغزستان سے تمام مسافروں کو پشاور ائیرپورٹ پہنچایا جائیگا۔ پہلی پرواز میں 300 مسافروں کو لائے جانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ کرغزستان میں پھنسے افراد مختص گوگل فارم پر بحفاظت واپسی کے لئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جبکہ ان کیلئے واٹس اپ نمبر 03433333049 اور 03440955550 بھی دیئے گئے ہیں۔ ان پر بھِ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت ناکام ،مسائل کا حل نئے الیکشن میں ہے : عمر ایوب