مولانا سے مذاکرات جاری ہیں، جلد ہمارے شانہ بشانہ ہونگے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا سب کا آئینی حق ہے۔ ہمارے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات جاری ہیں جلد ہی وہ ہمارے شانہ بشانہ ہونگے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی سے جا چکے یا پریس کانفرنس کرچکے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ مل کر حل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر بنے ہیں اور ایسے کیسز مضبوط نہیں ہوتے اس لیے ضمانتیں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی