ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار، عمران خان نااہلی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دے کر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔
اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے دو ججز کا سنایا گیا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ٹیریان کیس میں نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کے خلاف مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 2 ججز کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دے کر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،بنوں امن جرگہ کے مطالبات تسلیم