پشاور، حکومتی وعدوں کی عدم تکمیل پر پی ٹی آئی ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاج

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ویلیج کونسل چیئرمینوں نے اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کرتے مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے 30 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان ڈھائی سالوں میں صرف چالیس ہزار روپے ہی ملے ہیں۔
ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فنڈ نہیں مل رہا جس کے باعث کام کرنے سے قاصر ہیں۔ یہاں تک کہ دفاتر کا کرایہ تک ادا نہیں کر سکتے۔
مظاہرین کے مطابق گلی محلوں میں مسائل کا انبار ہے، ان کے کام نہ کرنے پر ووٹرز ناراض ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی بار وعدے کیے لیکن عمل نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی