سرباز علی خان کا منفرد ریکارڈ، بنا مصنوعی آکسیجن ماونڈ ایورسٹ سر کر لی

ویب ڈیسک: پاکستانی کوہ پیما سربازعلی خان کا منفرد ریکارڈ، بغیر مصنوعی آکسیجن کے دنیا کی نمبر ون ٹاپ چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کر لی۔
ذرائع کے مطابق سرباز علی خان نے بغیر مصنوعی آکسیجن دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کر کے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔
یاد رہے سرباز علی خان سے قبل یہ کارنامہ ساجد سدپارہ انجام دے چکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا