ہوا بازی ڈویژن

طلبہ کی واپسی ،خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ہوا بازی ڈویژن

ترجمان ہوا بازی ڈویژن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پرواز کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی درخواست کے بغیر ایسی سیاسی بیان بازی افسوسناک امر ہے،ایسی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کرغزستان میں پھنسے طلبہ اور انکے والدین کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے آپریشن وفاقی حکومت کی نگرانی میں جاری ہے،اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کرغزستان میں موجود پاکستانی طلبہ کو تین خصوصی پروازوں کے ذریعے حکومتی خرچ پر پاکستان لایا گیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے بعد کمرشل پروازوں کو کرغزستان سے ایک ہفتے میں دو پروازوں کی بجائے دن میں چار پروازوں کی خصوصی اجازت بھی دی گئی۔
ہوابازی ڈویژن کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کو بحفاظت پاکستان لانے کے آپریشن کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان