وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ کی رقم 20لاکھ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور صحت کارڈکی رقم بڑھا کر 20لاکھ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن امان کی صورتحال ہمارے لئے چیلنج ہے ، ہمارے لوگوں اور ہماری افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں، صحت کارڈ کی رقم 10 سے بڑھا کر 20لاکھ کی جائے گی ،صحت کارڈ سے ملک بھر میں مخصوص ہسپتالوں میں علاج ممکن ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم بہت سی چیزوں کی توقعات کر رہے ہیں، ابھی پاکستان اور ہمارا صوبہ مالیاتی مشکلات سے دوچار ہے، ہم خود مختار لوگ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں امداد لینا پڑ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ہمارے لیے چیلنج ہے، امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہو گی۔

مزید پڑھیں:  جلسے کا سٹیج تیار، وزیراعلی خیبرپختونخوا بنوں پہنچ گئے