خیبرپختونخوا حکومت

خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ وفاق سے پہلے پیش کرنے کا اعلان کیا جس کے لئے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 2025-2024کا بجٹ پیش کرنے کے لیے 24مئی کو دوپہر تین بجے اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہوگا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا گیا جائے۔
کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔
صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے صوبائی حکومت بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، امید ہے اپوزیشن بجٹ پر تنقید کے بجائے مثبت بات چیت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف