پرویز الٰہی

پی ٹی آئی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
جیل حکام نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو تمام کیسوں میں رہائی ملنے پر رہا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف کرپشن سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو کچھ دن پہلے اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی