بنوں، مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی، 2 جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں فائرنگ و حادثات کے مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال لے جانے والی پولیس وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
اس واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چنگ چی میں سوار راہگیر خاتون زخمی ہو گئیں جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں تھانہ احمدزئی کے بالکل سامنے ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا جس میں زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے دوران نامعلوم افراد نے مولوی عرفان کو شہید کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولوی عرفان پر نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ مسجد سے گھر واپس جا رہے تھے۔
یاد رہے کہ پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں شمالی وزیرستان میں تین، جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور بنوں میں پیش آنے والا ایک ایک واقعہ شامل ہے۔
ضلع بنوں میں مختلف فائرنگ واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم