مہمند، ملک ریحان شاہ اور محبوب علی کی دشمنی دوستی میں تبدیل

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کی تحصیل حلیمزئی میں ملک ریحان شاہ اور محبوب علی کے درمیان جرگہ کے کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔
اس موقع پر جرگہ مشران اور نثار مومند نے کہا کہ ضلع مہمند کے مشران بغیر کسی لالچ کے ان دشمنیوں کے حل کیلئے کوشش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں انضمام کے بعد بھی زیادہ تر مقامی تنازعات عدالت کے بجائے جرگوں کے ذریعے حل کئَے جا رہے ہیں۔
ملک ریحان شاہ نے کہا کہ پولیس و عدالت کے بجائے جرگہ بہترین انصاف دیتے ہیں۔ ہم جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:آٹا ڈیلرز کا آٹے پر ود ہولڈنگ سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ