خیبر، متاثرین کی واپسی کی یقین دہانی پر کوکی خیل مشران کا احتجاجی کیمپ ختم

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ کے مقام پر کوکی خیل مشران و متاثرین نے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پر احتجاجی کیمپ ختم کر دیا۔
یاد رہے کہ کوکی خیل مشران و تیراہ متاثرین نے پیر کے روز سے احتجاجی کیمپ لگایا تھا۔
کوکی خیل مشران کا کہنا تھا کہ کوکی خیل مشران، کمشنر پشاور ڈویژن و عسکری حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ 5 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کی سلسلہ وار واپسی شروع ہوگی۔
کوکی خیل مشران کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر وادی تیراہ پکدرہ، دامان اور غاخے کے علاقوں کو متاثرین واپس جائینگے۔
کمشنر پشاور، سیکیورٹی فورسز و کوکی خیل قومی مشران کے درمیان مذاکرات کے بعد پاک افغان شاہراہ کھول دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مطالبات تسلیم ہونے پر جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ پر جاری احتجاجی کیمپ ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  زرعی یونیورسٹی کا مالی بحران شدید، فنڈز کیلئَے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو خط ارسال