بشکیک سے آنیوالے طلبہ کی رہائش کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس میں میں خصوصی انتظام

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کرغزستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچنے والے طلبہ کو وزیراعلی ہاوس میں ٹھہرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاوس میں‌ان طلبہ کی رہائش اور ان کیلئے خوراک کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ان طلبہ میں خیبرپختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوں کے طلبہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پہنچنے والے ان طلبہ کو کل خصوصی گاڑیوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر ان طلبہ کے سفری اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور اور صوبائی وزراء بھی کرغزستان سے پشاور ائیر پورٹ پہنچے والے طلبہ کے استقبال کیلئے ایرپورٹ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  طاہر انجم پر تشدد کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا