پاکستان کے 7 کرکٹرز لنکا پریمیئر لیگ میں شامل

ویب ڈیسک: لنکا پریمیئر لیگ 2024 کے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا جس میں پاکستان کے 7 کھلاڑیوں کی خدمات لیگ کی مختلف ٹیموں نے حاصل کرلیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیگ میں شامل ہونے والوں میں پاکستانی ٹیم کا کوئی بھِی بڑا نام شامل نہِیں۔
اس کی وجہ پی سی بی کی دو لیگز کی پالیسی بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان ٹاپ کرکٹرز لنکا پریمیئر لیگ سے دور رہے۔
ذرائع کے مطابق یکم تا 21 جولائی کھیلی جانے والی لنکا پریمیئر لیگ کیلئے پلیئرز آکشن میں 7 پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
پاکستان کے افتخار احمد کو دمبولا ٹھنڈرز نے 50 ہزار ڈالرز، لوو کینڈی نے پیسر محمد حسنین کو 30 ہزار ڈالر، کولمبو سٹرائیکرز نے 20 ہزار ڈالرز میں وسیم جونیئر کا انتخاب کیا۔
پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو 50 ہزار ڈالرز جبکہ سلمان علی آغا کو 10 ہزار ڈالرز میں کینڈی کی فرنچائز نے حاصل کرلیا۔
ان کے علاوہ محمد علی 10 ہزار ڈالرز میں بی لوو کینڈی جبکہ حیدر علی 25 ہزار ڈالرز میں دمبولا ٹھنڈرز سے معاہدہ کر بیٹھے۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم