تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما و سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ مقدمہ میں اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جا رہا تھا کہک اس دوران حملہ ہوا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے مجھے روک کر حملہ کیا۔ اس دوران مزید 3 خواجہ سرا جیسے افراد آگئے اور مجھ پر حملہ کر دیا۔
ایف آئی آر کے متن میں تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے میری گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، میں خود کو بچانے کے لیے ہٹا تو تیز دھار آلے سے میرے چہرے پر کٹ لگا۔
انہوں نے ایف آئی آر میں انکشاف کیا کہ 2 روز قبل بلیو ایریا میں بھی ایسے ہی حملے کی کوشش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مقیم افغان باشندے آج عید الاضحی منارہے ہیں،جانوروں کی قربانی