انٹونی بلنکن کی اسرائیل کی حمایت پر انسانی حقوق کی خاتون کارکن کا شدید احتجاج

ویب ڈیسک: سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ میں انٹونی بلنکن کو بریفنگ کے دوران غزہ کے معاملے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بریفنگ دے رہے تھے کہ اس دوران انسانی حقوق کی خاتون کارکن نے غزہ میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر شدید احتجاج کیا۔
انسانی حقوق کی خاتون رکن نے انٹونی بلنکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جنگی مجرم ہو، تمہارے ہاتھوں پر 40 ہزار فلسطینیوں کے قتل کا خون ہے۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند