نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ، فرانس نے گرفتاری کی حمایت کر دی

ویب ڈیسک: اسرائِیلی ہٹ دھرمی کے باعث ناروے کے بعد فرانس نے بھی نیتن یاہو کی گرفتاری کی حمایت کر دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فرانس نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی حمایت کردی۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد وارنٹ جاری کرنےکا فیصلہ کرے۔ غزہ پٹی میں شہریوں کے قتل عام اور امداد کی رسائی میں کمی پر کئی بار خبردار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ فرانس کی جانب سے یہ فیصلہ ان کے اور مغربی اتحادیوں کے درمیان ایک بڑی تقسیم کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار