سعودی عرب، دکاندار کی کسٹمرز کو ڈانس پر مفت کافی دینے کی آفر

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں دکاندار نے کسٹمرز کو ڈانس پر مفت کافی دینے کی آفر کر دی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ایک کافی شاپ کی جانب سے کسٹمرز کو ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان کر دیا۔
مقامی کافی شاپ کی جانب سے کسٹمرز کو آفر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسٹمرز کافی بننے تک ڈانس کریں گے تو انہیں کافی مفت میں دی جائے گی۔ اس حیرت انگیز آفر پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران نظر آئے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے ویڈیو وائرل کر دی گئی ہے جس میں آرڈر اور پک اپ کے مقام پر عربی لباس پہنے شہری رقص کرتے دکھائے گئے ہیں۔ ڈانس پر مفت کافی کی آفر کو اکثر لوگ انجوائے بھی کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  ملکی اتحاد کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنی چاہئے، جوبائیڈن