پہلا ٹی 20، امریکا نے بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دیدی

ویب ڈیسک: کرکٹ کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ، میگا ایونٹ سے قبل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں امریکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر اپ سیٹ شکست دیدی۔
امریکا نے آئی سی سی ٹی 20 ٹاپ ٹین میں شامل بنگلہ دیش کی ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔
بنگلادیش نے ہیوسٹن میں کھیلے جانیوالے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 153رنز بنائے۔ اس کے جواب میں امریکا کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 154رنز کا ہدف امریکا نے 3 گیندیں قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ کر دیا۔
امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، کورے اینڈرسن نے 34 اور سٹیون ٹیلر نے 28 رنز سکور کئے۔
پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست کے بعد امریکی ٹیم کا مورال بلند ہو گیا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،بنوں امن جرگہ کے مطالبات تسلیم