جہاز کے ہچکولے کھانے سے مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: لندن سے پرواز بھرنے والی سنگاپور ائیرلائن کی پرواز میں دوران سفر جہاز کے ہچکولے کھانے پر ایک مسافر جاں حق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پرواز کے دوران تھائی لینڈ کے قریب جہاز چند منٹوں میں 37 ہزار فٹ سے 31 ہزار فٹ کی بلندی تک نیچے آ گیا۔
اس دوران جن مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی وہ جہاز کی چھت سے جاٹکرائے۔ ان میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ اس ہنگامی حلات میں جہاز کو تھائی لینڈ کے سوارنابھومی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں