روسی نان سٹریٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار، مشقیں جاری

ویب ڈیسک: روس نے نان سٹریٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کے بعد اس کی مشقیں شروع کر دی ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ مشقیں ان ہتھیاروں کی جانچ کا پہلا مرحلہ ہے جو سدرن ملٹری ڈسٹرکٹ میں کیا جارہا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق نان سٹریٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار اور استعمال کرنے کی یہ عملی مشقیں روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف کے احکامات پر کی جارہی ہیں۔
ان ہتھیاروں میں خنزل ایئروبیلسٹک ہائپر سونک میزائل بھی شامل ہیں، مگ 31 فائٹر طیارے ان مشقوں میں شریک ہیں۔
روسی حکام کے مطابق یہ اقدام مغربی حکام کی جانب سے روس کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے تناظر میں اپنی ملکی سلامتی اور علاقائی استحکام کی خاطر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ