تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

ویب ڈیسک: بجٹ میں الائونسز اور تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سرکاری ملازمین کی جانب سے سول سیکرٹریٹ پشاور میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس دوران مشیر خزانہ مزمل اسلم بھی احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے دھرنا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہکا کہ سرکاری ملازمین کا یوٹیلیٹی الائونس کا مطالبہ خوش خبری میں بدلنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگلا مطالبہ اگلے بجٹ میں لانا ہوگا، سال کے بیچ میں نہیں۔
ان کے خطاب کے دوران ہی سرکاری ملازمین کی صوبائی حکومت اور مشیر خزانہ کے حق میں نعرے بازی شروع ہو گئی۔
انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت ملتے ہی صحت کارڈ بحال کیا جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 15روز میں دوسرا بجٹ دے رہے ہیں۔
مشیر خزانہ کے مطابق جمعہ کو بجٹ پیش کرینگے جس میں سب کیلئے خوش خبری ہوگی اور یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ وفاق اور دیگر صوبوں سے پہلے بجٹ دیا جائیگا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اب خیبر پختونخوا فیصلہ کریگا اور باقی ملک اس پر عمل کریگا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا بھی خیال رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام آخری،پاکستان کوکھویامقام واپس دلوائینگے، شہباز شریف