اے این پی خیبرپختونخوا کی صوبائی انفارمیشن کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کی جانب سے صوبائی انفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق انفارمیشن کمیٹی کی منظوری صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین نے دے دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ کمیٹی کی سربراہی صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم کریں گے۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں صوبائی نائب صدر قاسم علی خان، جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان خان، صوبائی سیکرٹریز یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈوکیٹ و ثناء گلزار ایڈوکیٹ اور سابق ایم پی اے صلاح الدین خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، لاکھوں زیر التوا کیسز جلد نمٹائے جائیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ