عیدالاضحٰی قریب آتے ہی کانگو وائرس کا خدشہ، لوگوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

ویب ڈیسک: عیدالاضحٰی قریب آتے ہی کانگو وائرس کا خدشہ سر اٹھانے لگاہے۔ اس خدشے کے پیش نظر وزیر صحت کی جانب سے صوبہ بھر میں کانگو وائرس کے تدارک کیلئے کمشنرز کو ضروری اقدامات اُٹھانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
وزیر صحت کی جانب سےجاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحٰی کے پیش نظر جانوروں کی خریداری کیلئے کانگو وائرس کی انسانوں میں منتقلی کے خدشات زیادہ ہیں۔ ان خدشات کے پیش نظر کمشنرز تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں کے داخلے کے وقت مچھر مار ادویات اور دستانوں کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ جن مویشی منڈیوں کے داخلے پر مچھر مار ادویات اور دستانوں کا استعمال یقینی نہیں ان منڈیوں کو سیل کیا جائے۔
وزیر صحت کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کی مویشی منڈیوں میں جانے والے افراد حفاظتی دستانے پہن کر جائیں جبکہ مچھر مار ادویات کا استعمال بھی یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے،وزیراعظم