بشکیک سے لوٹنےوالے طلباء و طالبات آبائی علاقوں کوروانہ کردیئے گئے

ویب ڈیسک: بشکیک سے پشاور ائیرپورٹ پہنچنے والے پنجاب اور سندھ کے طلباء و طالبات کو اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مسافر طلباء و طالبات کو آبائی علاقوں تک مفت سروس سمیت راستے میں کھانے پینے کے لیے کیش رقم بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل کوسٹر کے زریعے طلباء اپنے آبائی علاقوں کی طرف عازم سفر ہیں۔ سندھ کے بدین علاقے تک طلباء کو مفت کوسٹر سروس فراہم کی گئی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریبا 90 مسافروں کو پنجاب اور سندھ کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے۔ جعلی فارم 47 کے زریعے بنے وزیر دفاع خواجہ آصف اس عظیم مقصد پر بھی سیاست کررہے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کی وجہ سے طلباء و طالبات بشکیک ائیرپورٹ پر 48 گھنٹے خوار ہوتے رہے۔

مزید پڑھیں:  حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیاجائیگا،لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد