پشاور، تجاوزات کے خلاف آپریشن انتہائی اہم ہے، صوبائی وزیر ارشد ایوب

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی کے سالانہ مالی سال کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی، اصف خان کے ساتھ ساتھ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داؤد خان اور کمشنر پشاور ریاض مسعود وغیرہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن انتہائی اہم ہے۔ اس حوالے سے ہم ایک انکروچمنٹ ڈرائیو جلد چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے انتظامی مالیاتی اور آپریشنل امور میں بہتری لانے جبکہ ٹیوب ویل سسٹم کو سولرائزیشن کی طرف لے جا رہے ہیں۔
صوبائِی وزیر ارشد ایوب نے کہا کہ پشاور زو میں ٹرین سسٹم بہتر بنانے، شاہی کٹہ کی بحالی اور مہمند ڈیم کے لیے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے پشاور میں 42 ماڈل سٹریس قائم کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن اہم ہے.

مزید پڑھیں:  ہتک عزت قانون: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری