جاپان میں ریکون نامی جانور کی بڑھتی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویب ڈیسک: جاپان میں ریکون نامی جانور کی بڑھتی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اس مسئلہ کے باٰعث جاپان کی معیشت اور ماحول شدید خطرے میں آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریکون نامی جانور کی تعداد پر قابو پانے کیلیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ اس دوران 2022 میں ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار سے زائد ریکون پکڑے گئے۔
2022 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکون نے فصلوں کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا اور اس مد میں جاپان کو تقریباً 3 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔
جاپانی حکومت نے ریکون کو درانداز جانور کے طور پر قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت بے اختیار ،مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں :عمران خان