چیف منسٹرایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت سٹوڈنٹس میں سکالرشپ اسنادتقسیم

ویب ڈیسک: چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت طلبہ میں سکالرشپ سرٹیفیکیٹ تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی، قومی اسمبلی کے ممبر شاہد خٹک و دیگر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران ذہین اور مستحق 65 طلباء وطالبات میں سکالرشپ اسناد تقسیم کی گئیں۔ ان میں 19 پوسٹ گریجویٹ جبکہ 46 انڈر گریجویٹ سکالرشپس شامل ہیں۔
شرکاء تقریب کو چیف منسٹر انڈومنٹ فنڈ کے تحت اب تک فراہم کی گئی سکالرشپس پر بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت اب تک مجموعی طور پر 546 اعشاریہ 47 ملین روپے کی لاگت سے 444 سکالرشپ فراہم کی گئی ہیں۔
دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں 3 ایم ایس اور 7 پی ایچ ڈی سکالرشپس بھی فراہم کی گئیں جن پر 197 اعشاریہ 47 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیاجائیگا،لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد