فلسطین ایک آزاد ریاست ہے، ناروے، سپین اور آئرلینڈ نے تسلیم کر لیا

ویب ڈیسک: فلسطین ایک آزاد و خود مختار ریاست ہے . دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک نے تسلیم کر لیا.
ذرائع کے مطابق ناروے ، سپین اور آئرلینڈ نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا تاہم ناروے باقاعدہ سرکاری سطح پر 28 مئی کو اعلان کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا ہے کہ ناروے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر رہا ہے کیونکہ فلسطین کو ریاست تسلیم کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیام امن قطعی ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  گالم گلوچ کا کلچر ختم نہیں تو کم ضرور ہو سکتا ہے: چیف جسٹس

دوسری جانب ناروے کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وہ اسرائیلی نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیردفاع کو گرفتار کرلیں گے۔
یورپی یونین کے کئی ممالک نے گزشتہ ہفتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو متوقع طورپر تسلیم کرنے سے متعلق بیان کے بعد اسرائیلی وزیر اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے دونوں ممالک اپنے ملک کے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔
اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ میں آج آئرلینڈ اور ناروے کو واضح پیغام بھیج رہا ہوں، اسرائیل اس پر خاموش نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک کی پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری