غزہ میں حالت انتہائی نازک، اسرائیل ہسپتالوں کا محاصر ختم کرے، ٹیڈروس ادہانوم

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس اذہانوم گیبریس نے کہا کہ غزہ میں حالات انتہائِی نازک ہیں، اسرائیل ہسپتالوں کا محاصرہ ختم کرے تاکہ زخمیوں کی حالت بہتر بنانے کیلئَے اقدامات کئے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوری امدادی سامان خصوصاً طبی اشیاء کی ترسیل پر عائد پابندیوں کو ختم کر کے رفح راہداری کے راستے ادویات اور طبی آلات کی غزہ تک رسائی ممکن بنائے۔
جینیوا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک طرف غزہ کے لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے تو دوسری جانب طبی مسائل نے انہیں گھیر رکھا ہے۔ ان طبی اشیاء کی ترسیل میں اسرائیلی ناکہ بندی حائل ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے 6 ہسپتال اور 9 بنیادی صحت مراکز متاثر ہوئے جبکہ 70 پناہ گاہوں میں طبی خدمات متاثر ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی نہیں روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی ٹیکوں کے لگانے میں چالیس سے پچاس فیصد کمی آگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ایسے کم از کم 700 مریض ہیں جن کی حالت نازک یا خراب ہے اور انہیں کسی دوسری جگہ مناسب طبی سہولت کے لیے لے جانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  پہلی عید سپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی سے پشاور کیلئے روانہ