وزارت بین الصوبائی رابطہ

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ کو تفویض

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان لے کر وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو تفویض کردیا گیا
وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ اب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ہوں گے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، انہیں بطور مشیر بھی وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو تھا۔
گزشتہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت میں رانا ثنااللہ وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں رانا ثنااللہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملک سے دہشت گردی خاتمے کیلئےعزم استحکام آپریشن کی منظوری