یوسف رضا گیلانی

ملک کے لئے ہم سب کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل لرحمن ہمارے پرانے دوست ہیں، ملک کے لیے ہم سب کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا۔
قائم مقام صدرو چیئرمین سینیٹ نے بانی پاکستان کے مزار پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں توہمارے ساتھ کیوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مولانا کا احترام کرتی ہے،سینیٹ میں انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا،وہ بھی ملتان کے ہی ہیں اورہم سے سرائیکی میں بات کرتے ہیں۔
یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک کمیٹی بنائی تھی،مجھے یاد ہیاس وقت شاہ محمود قریشی بھی تھے اور لوگ بھی تھے، ہم نے اس وقت انہیں انتخابات کی تاریخ دے دی تھی۔
پھرانہوں نے کہا کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے،میں نے اس وقت ان سے کہا تھا کہ آپ نے کے پی اورپنجاب اسمبلی توڑکرغلطی کی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے ملک میں اگر قتل بھی ہوجائے توواحد راستہ مذاکرات کی میز ہے،بی بی شہید نے بھی کبھی مذاکرات کا راستہ نہیں چھوڑا۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے 65 فیصد نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ہمارے لیڈر بلاول بھٹو بھی نوجوان ہیں،ملک میں بسنیوالے نوجوانوں کے پائیداراورشاندارمستقبل کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سندھ بجٹ تجاویز کی منظوری کابینہ نے دیدی، تنخواہوں اور پنشن میں‌اضافہ متوقع