خصوصی پرواز

کرغزستان سے ایک اور خصوصی پرواز طلبہ کو لے کر پشاور پہنچ گئی

ویب ڈیسک: کرغزستان سے ایک اور خصوصی پرواز طلبہ کو لے کر پشاور کے باچا خان انٹر ائیر پورٹ پہنچ گئی۔
ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتری، 171 طلبہ کو بشکیک سے پشاور ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔
طلبہ کا ایئرپورٹ منیجر، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر، سٹیشن منیجر پی آئی اے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سید فخر جہاں سمیت مختلف حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری ریلیف ڈیپارٹمنٹ، ڈی سی پشاور، ڈائریکٹر او پی ایف اور وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ چیف پروٹوکول بھی موجود تھے۔
طلبہ کو ان کے علاقوں میں پہنچانے کے لئے کوسٹرز اور گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ