سیٹلائٹ مشن

پاکستان کارواں ماہ ایک اورسیٹلائٹ مشن خلامیں بھیجنےکااعلان

ویب ڈیسک: پاکستان نے رواں ماہ ایک اور سیٹلائٹ مشن متعارف کراتے ہوئے خلاء میں بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔
پاکستان اور چین کے انجینئرز کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا جانے والا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو لانچ کیا جائے گا، سیٹلائٹ کے کچھ پرزہ جات مکمل طورپر پاکستان میں تیارہوئے ہیں۔
نیا خلائی مشن بیک وقت ٹی وی نشریات،براڈ بینڈ،موبائل نیٹ ورکنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جبکہ اس کے ذریعے شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے دوردرازمقامات پرفائبرآپٹک جیسی سہولیات بھی ممکن ہوگی اور اگلے15برسوں تک کی عمرومعیاد رکھنے والا سیٹلائٹ اے بینڈ 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔
پاک سیٹ ایم ایم ون زمین پرموبائل نیٹ ورکنگ میں کسی تیکنیکی خرابی کے سبب بیک اپ کے طورپرکام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے بتایا کہ کمیونیکیشن ملٹی مشن کو چین کے وینچانگ لانچ سینٹر سیخلا میں بھیجا جائے گا۔
پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سپارکواورچائنیز ائیرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیاہے،جوکہ اگلے15 برس تک کام کرے گا،پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کے طول وعرض میں ٹی وی نشریات،موبائل فون سروس اوربراڈبینڈ نیٹ ورکنگ سمیت متفرق امورانجام دے گا۔
لانچنگ کے بعد ممکنہ طورپررواں برس اگست میں سیٹلائٹ اپنی سروس فراہم کرنا شروع کردے گا، پاک سیٹ ایم ایم ون پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں،ان میں سے پہلا پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیاتھا،جس کی عمربھی 15سال تھی، جوسن 2026میں مکمل ہورہی ہے، پاک سیٹ ایم ایم ون کے پراجیکٹ ڈائریکٹرعثمان افتخارنیبات چیت کے دوران بتایا کہ یہ سیٹلائٹ ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوگا اور یہ ملک کو ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے میں اہم قدم ثابت ہوگا۔
ڈاکٹرعثمان افتخارکے مطابق مذکورہ مواصلاتی سیٹلائٹ ملک کے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں فائیبرآپٹیک جیسی عصرحاضرکی انتہائی اہم ضرورت کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوگا جبکہ موبائل نیٹ ورک میں کسی قسم کی تیکنیکی خرابی کی صورت میں اس مواصلاتی سیارے سے استفادہ کیا جاسکیگا۔
قومی خلائی پروگرام 2047 کے تحت سپارکو کو پاکستان کے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کو رواں ماہ چین کے سیٹلائٹ سے لانچ کرنے پر خوشی ہے،منصوبہ عوامی جمہوریہ چین اور پاکستان کے درمیان تکنیکی تعاون کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورترک صدر کاسرمایہ کاری، دفاعی تعاون بڑھانے کا اعادہ