ویب ڈیسک: حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا،غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔
ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔
Load/Hide Comments