مسجد اقصیٰ کا دورہ

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ردعمل، اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ

ویب ڈیسک:3 یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا ہے ۔
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے مسجد اقصی کا دورہ کے دوران کہا کہ مسجد اقصی کا دورہ 3یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ردعمل ہے۔
بن گویر کا مزید کہنا ہے کہ ہم فلسطینی ریاست کے بارے میں بیان کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ 3 اہم ممالک ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پروٹیز نے نیپال کو ایک رنز سے ہرا دیا