کان میں زہریلی گیس

ایبٹ آباد :سٹون کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 7مزدور بے ہوش

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں سوپ سٹون کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 7مزدور بے ہوش ہو گئے ۔
حادثہ ایبٹ آباد کے علاقہ تھانہ شیروان کی حدود ٹھنڈا کھو میں پیش آیا جہاں سٹون کی کان میں زہریلی گیس بھر گئی جس سے کان میں کام کرنے والے 7مزدور بے ہو گئے ۔
بے ہوش ہونے والے مزدوروں کوفوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا جن میں تین مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
محکمہ معدنیات کی نااہلی کے سوپ سٹون کی متعدد کانوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے ۔
دوسری جانب ایبٹ آباد کی پولیس بھی واقعے سے مکمل طورپر لاعلم نکلی ۔

مزید پڑھیں:  عازمین حج کی سہولت کیلئَے مکہ اور مدینہ میں روبوٹس تعینات