باجوڑ حلقہ پی کے 22 پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 27 سے 29 مئی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ 30 مئی کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائیگی۔
شیڈول میں درج ہے کہ 6 جون کو امیدواروں کی سکروٹنی جبکہ 10 جون تک فیصلوں کے خلاف اپیل جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد 13 جون اپیلوں پر ٹریبونل فیصلوں کا آخری دن رکھا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ 14 جون کو نظر ثانی شدہ فہرست شائع کی جائیگی جبکہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس لینے کیلئے 21 جون ی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 22 کیلئے امیدواروں کو نشانات 22 جون کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ 11 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مٹھائی کی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھنے لگا