ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ، نہروں میں کچرا پھینکا بند

ویب ڈیسک: ڈینگی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ کھلے برتن میں پانی رکھنے سمیت نہروں میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یاد رہے کہ پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے ٹائر ٹیوب، کھلے برتن میں پانی جمع کرنے اور نہروں میں کچرا پھینکنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع پشاور میں دکاندار عموماً اپنے کاروباری مقامات کے سامنے ٹائر ٹب اور پانی سے بھرے پھولوں کے گملے رکھنے سمیت عوام اور دکاندار کچرا نہروں میں پھینک رہے ہیں جس سے ڈینگی وباء پھیل رہی ہے۔ بیماریاں پھیلنے اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی اسی وجہ سے پنپ رہا ہے۔
ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں‌ان واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر بھر میں‌دفعہ 144 نافذ کر دی۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد دکانوں کے سامنے ٹائروں کے ٹب اور پانی سے بھرے گملے رکھنے سمیت پانی کی ٹینکیاں کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈی سی کی جانب سے جاری نٹفکیشن کے مطابق ضلع پشاور میں نہروں میں ملبہ یا گند پھینکنے کے مرتکب افراد کیخلاف زیر دفعہ 188 پی پی سی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں لگائی گئی یہ پابندی 30روز کیلئے ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی میں شہید ہونیوالے سپاہی راشد محمود کے والدین کے حوصلے بلند