پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ گرانے اور سیل کرنے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مرکزی سیکرٹریٹ گرانے اور سیل کرنے کیخاف پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق رات گئے تجاوزات کیخلاف آپریشن کی خبر پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔
اس دوران بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ دفتر سیل گرانے اور سیل کرنے کیخلاف آج عدالت جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آفس میں ایسا آپریشن ہوا جیسے اسرائیل فلسطین میں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا اگر بلڈنگ پر اعتراض تھا تو ہمارے پاس آتے، ہمیں تجاوزات کے حوالے سے نوٹس دیتے۔ یوں یہ معاملہ بطریق احسن نمٹایا جا سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی سیکرٹریٹ گرانے اور سیل کرنےپر عدالت جائیں گے.

مزید پڑھیں:  حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیاجائیگا،لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد