فلسطینیوں کی حمایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے 16 طلبہ گرفتار

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل سے مالی معاون ختم کرنے کے مطالبات کے سلسلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے 16 طلبا گرفتار کر لئَے گئے۔
ذرائع کے مطابق لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے طلبہ کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اسرائیل سے تمام مالی معاونت ختم کرے۔
طلبہ کے احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔ پولیس نے آتے ہی طلبہ مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس سے طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
بعد ازاں پولیس نے 16 طلبا کو گرفتار کر لئے۔
طلبہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ طلبا نے یونیورسٹی کے انتظامی دفاتر کے باہر احتجاج کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔
ایکس پیغام میں مزید بتایا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اسرائیل کی جانب سے قتل عام میں حصہ ڈالنے پر نظر ثانی کے بجائے اپنے طلبہ کو گرفتار کرنے اور انہیں خاموش کرانے کو ترجیح دینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ٹماٹر کی بین الاضلاع سپلائی پرپابندی عائد، دفعہ 144 نافذ