بلوچ ٹرانسپورٹرز کا چیک پوسٹوں پر ناانصافیوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد نے چیکنگ کے بہانے گھنٹوں روکے رکھے جانے سمیت دیگر مسائل کے بارے میں کل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
بلوچ ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کو چیک پوسٹوں پر کئی کئی گھنٹے روکا جاتا ہے جس سے ان کا سفر دنوں پر محیط ہو جاتا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کو چیک پوسٹوں پر کھڑا کرکے اذیت دی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ کل بروز ہفتہ سے پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ ساتھ بلوچستان بھر کی شاہراہیں بھی بلاک کردیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، تہرے قتل کا سفاک ملزم یاسر زمان پولیس کے ہاتھ لگ گیا