آزاد کشمیر میں پاکستان زندہ باد ریلیاں، فضا نعروں سے گونج اٹھی

ویب ڈیسک: پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر میں پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
پاکستان زندہ باد ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور اس موقع پر فضا نعروں سے گونج اٹھی۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان سے الحاق کشمیریوں کی منزل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانا دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو ان کی خواہشات کے مطابق تاریخی پیکج دیا۔
مقررین نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول کے چپے چپے کو شہیدوں نے اپنے خون سے تر کیا جو رائگاں نھیں جائے گا۔

مزید پڑھیں:  حماس کا اسرائیلی فوجی قافلے پر حملہ، 8صیہونی فوجی ہلاک