عیدالاضحٰی قریب آتے ہی کانگو وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا، پہلا کیس رپورٹ

ویب ڈیسک: عید الاضحیٰ قریب آتے ہی کانگو وائرس کا خطرہ ایک بار پھر سے منڈلانے لگا ہے۔ کانگو وائرس کا پہلا کیس خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہو گیا ہے۔ اس سے خطرے کی گھنٹی بج اٹھی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے ایک بار پھر سے عیدالاضحٰی قریب آتے ہی ملک بھر میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے ۔
این آئی ایچ نے شہریوں اور متعلقہ حکام کو ایڈوائزری جاری کر دی جس میں لوگوں کو خاص طور پر عیدالاضحٰی کے موقع پر کانگو وائرس سے ہوشیار رہنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عید الاضحی پر پشاور بی آر ٹی سروس فعال رہے گی ،ترجمان