پشاور، چمکنی میں جائیداد تنازعہ 5 زندگیاں نگل گیا، ایک زخمی

ویب ڈیسک: چمکنی میں جائیداد تنازعہ 5 زندگیاں نگل گیا۔ اس دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چمکنی میں‌جائیداد تنازعہ پر دو فریقین میں‌فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے دونوں فریقین نے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا.
مقتولین میں سید نیاز علی شاہ ، بابر، وسیع اللہ، تنویر اور جمیل شامل ہیں جبکہ زخمی شخص کی شناخت افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ جائیداد تنازعہ پر ایک فریق سے 3 جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں حق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پب جی گیم سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کشی کر لی